سب سے بڑی خبر۔ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا 

48

 

اسلام آباد: پاکستان کی سب سے بڑی خبر۔۔الیکشن کمیشن آج  پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کے خلاف  کیس کا فیصلہ سنائے گا۔

 

الیکشن کمیشن آج  صبح 10 بجے فیصلہ سنائے گا۔ کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے۔ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 21 جون کو محفوظ کیا تھا۔کیس 8 سال زیر سماعت رہا۔

 

قبل ازیں ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق سیکریٹری کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ فارن اور ممنوعہ فنڈنگ ایک ہی چیز ہے ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں فارن فنڈنگ ثابت ہوچکی ہے، فیصلہ خلاف آنے  کی صورت میں ممنوعہ فنڈنگ ضبط ہوجائے گی ،  سیکشن 215 کے تحت پارٹی کا نشان بھی واپس لیا جاسکتا ہے، ممنوعہ فنڈنگ پر پارٹی کی رجسٹریشن بھی منسوخ کی جاسکتی ہے۔

 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشاد نے کہا تھا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کے خلاف بھی کارروائی ہوسکتی ہے کیونکہ انہوں نے بطور چیئرمین لکھ کر الیکشن کمیشن کو دیا ہے کہ ان کی پارٹی میں کوئی ممنوعہ فنڈنگ نہیں ہے، اگر فنڈنگ ثابت ہوتی ہے تو عمران خان کے خلاف غلط بیانی پر آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت کارروائی  ہوسکتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.