فارن فنڈنگ کیس، عمران خان کا جمعرات کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کا اعلان

40

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کے روز الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کردیا ہے۔ کہتے ہیں چیف الیکشن کمشنر ہمارے خلاف پارٹی بنے ہوئے ہیں۔

 

پی ٹی آئی کی نیشنل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر ہمارے خلاف ہیں۔ فارن فنڈنگ کے حوالے سے صرف پی ٹی آئی کا فیصلہ سنانے جا رہے ہیں ن لیگ ، پی پی پی اور پی ٹی آئی کا فیصلہ اکٹھا سنایا جائے۔ میں پاکستانیوں کو کہتا ہوں کہ الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کریں۔

 

عمران خان کا کہنا ہے کہ اس چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے ہم عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے اور چیف الیکشن کمشنر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں ۔

 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کا فیصلہ بھی اسی ہفتے متوقع ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ پی ٹی آئی کے خلاف آ رہا ہے اسی وجہ سے عمران خان الیکشن کمیشن کے خلاف کمپین چلا رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.