کابینہ کی تشکیل پرعمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی میں اختلافات 

34

؎لاہور : ابھی پنجاب حکومت قائم ہوئے ایک ہفتہ بھی نہیں گزرا عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کے درمیان ناراضیاں ہونے لگی ہیں۔ دونوں کے درمیان کابینہ کی تشکیل پر اختلافات ہیں ۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے پرویز الہٰی کو کہا ہے کہ پنجاب کابینہ کو مختصر رکھا جائے اور وزرا کی تعداد 20 سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے کیونکہ معیشت زیادہ بڑی کابینہ رکھنے کی اجازت نہیں دیتی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی چھوٹی کابینہ سے خوش نہیں ہیں ان کا کہنا ہے کہ وزرا کم ہونے سے کام میں رکاوٹ ہوگی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوگا وہی جو عمران خان چاہیں گے کیونکہ پرویز الہٰی عمران خان کی وجہ سے وزیراعلیٰ ہیں۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اور معاملے پر عمران خان اور پرویز الہٰی کی رائے میں اختلافات ہیں۔ پرویز الہٰی چاہتے ہیں کہ الیکشن جلد نہ ہوں جبکہ عمران خان نے اپنے ارکان اسمبلی کو کہا ہے کہ انتخابات کی تیاری کریں اگلے 8 سے 6 ہفتے میں انتخابات ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.