اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے فی کلو کمی کر دی

11

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں3 روپے فی کلوگرام کمی کر دی ہے اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 218 روپے مقررکردی گئی جس کے بعد گھریلو سلنڈر 30 روپے اور کمرشل سلنڈر 114 روپے سستا ہو گیا ہے۔ 
نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلوگرام کے گھریلوسلنڈرکی قیمت 2 ہزار 571 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 9 ہزار 893 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ قیمتوں میں کمی کا اطلاق اگست کے مہینے کیلئے ہو گا۔ 
دوسری جانب ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی غریب صارفین کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے اس لئے تمام ڈسٹری بیوٹرز اوگرا کی مقرر کردہ قیمت پر خرید وفروخت کریں۔ 
عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ جے جے وی ایل کی بندش کے باعث سرکاری خزانے کو 60ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے، ایل پی جی کی کمی پوری کرنے اور سرکاری خزانے کو نقصان سے بچانے کیلئے جے جے وی ایل کو فوری چلایا جائے۔

تبصرے بند ہیں.