انٹربینک میں ڈالر 239 روپے کا ہو گیا

7

لاہور: پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی شروع ہو گئی ہے اور پیر کو کاروباری ہفتے کے ساتھ ہی اوپن مارکیٹ میں یہ 240روپے کی سطح پر آگیا ہے۔ 
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف اے پی) کے مطابق انٹر بینک میں ہفتے کے روز ڈالر 239 روپے 45 پیسے پر بند ہوا تھا جو آج کاروبار کے آغاز پر 50 پیسے کمی کے ساتھ 239 روپے کا ہو گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ 29 جولائی کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 250 روپے کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم گزشتہ 2 کاروباری دنوں کے دوران اس کی قیمت میں 10 روپے تک کی کمی ہوچکی ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ڈالر کا ریٹ زیادہ ہونے کے باعث پاکستان سے ڈالرز سمگل ہو رہے تھے تاہم حکومت نے سرحدوں پر سختی کی تو سمگلنگ رک گئی اور یوں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کم ہوئی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.