لاہور سمیت پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے

13

لاہور: آج سے چھٹیوں کا دی اینڈ ، لاہور سمیت پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے کھل گئے ۔

 

نجی و سرکاری سکولوں میں تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا ، لاہور اور اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں حاضری معمول سے کم ، آج سرکاری سکول کے طلبہ کو مفت درسی کتب بھی ملیں گی ، پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں تعلیمی ادارے مزید چند روز بند رہیں گے ۔

 

سکولز کھولنے پر بچے پُرجوش ہیں کہ دل لگا کر پڑھائی کریں گے تاکہ اچھے نمبرز لے کر امتحانات میں نمایاں کارکردگی حاصل کریں ۔

 

ادھر ، سندھ میں بھی 2 ماہ کی چھٹیوں کے بعد سکول کھل گئے اور تعلیمی سرگرمیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا جبکہ کچھ پرائیوٹ اسکول 15 اگست سے کھلیں گے ۔

 

سکول کھلنے پر والدین مہنگائی کے باعث کافی پریشان نظر آئے کیونکہ بچوں کیلئے کتابیں ، یونیفارم اور پک اینڈ ڈراپ سروس تک کا سفر مشکل ہو گیا ہے ۔ پک اینڈ ڈراپ فراہم کرنے والے ڈرائیورز بھی مہنگائی کا رونا روتے نظر آرہے ہیں ۔

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.