اگست میں مزید طوفانی بارشیں ہوں گی : محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی 

74

 

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے رواں ماہ اگست کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ طوفانی بارشوں کے نتیجہ میں پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ سمیت پہاڑی ندی نالوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جڑواں شہروں اسلام آباد۔راولپنڈی ،لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، قصور، ساہیوال، سرگودھا، خوشاب، بھکر، لیہ،میانوالی، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، مانسہرہ، ایبٹ آباد ،ہری پور ، دیر، سوات، پشاور،مردان، مالاکنڈ ، باجوڑ، لکی مروت، کو ہا ٹ، بنوں ،ٹانک کےمقامی ندی نالوں میں طغیانی اورنشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

 

کشمیر، گلیات، مری، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چلاس، دیامیر، گلگت، ہنزہ، استوراوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ مسافراورسیاح موسمی حالات کومدنظررکھ کرسفرکریں اورسفرکے دوران مزیدمحتاط رہیں۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب،اسلام آباد،خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان،کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

 

اس دوران کشمیر، بالائی و وسطی پنجاب ،اسلام آباد اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، بلوچستان،اسلام آباد، کشمیر، خیبرپختونخوا، زیریں سندھ اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش اوکاڑہ میں96، ساہیوال 47، منگلا 44، راولپنڈی 40، اسلام آباد 36، جہلم 34، نارووال 29، گوجرانوالہ 26، منڈی بہاولدین 25،ٹوبہ ٹیک سنگھ 24، جھنگ 23، لاہور23، سیالکوٹ 22، حافظ آباد 22، قصور 16، خانیوال 10، نور پور تھل 9، قصور 7، جہلم 5، گجرات ، مری ،فیصل آباد3 ، بہاولنگر 2 ،ڈی جی خان ایک،ژوب 45، لسبیلہ 16، سبی 12، بارکھان 3، گوادر ایک،مظفرآباد64، گڑھی دوپٹہ 26، کوٹلی 21، راولاکوٹ 2،دیر 17، چراٹ 8، مردان 5، بنوں 3، دروشایک،بونجی 7، بگروٹ، گلگت 3، گوپس، سکردو اور بابوسر میں 2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اتوار کو ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق دالبندین ،نوکنڈی42 اور شہید بینظیر آباد میں درجہ حرارت41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے۔

تبصرے بند ہیں.