لاہور: ملک بھر میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک شخص انتقال کر گیا جبکہ کورونا کیسز کی شرح 3.29 فیصد رہی۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 20ہزار 80 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 661افراد میں کورونا کے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید1 شخص کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گیا جبکہ اس وقت ملک میں 171 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے پیش نظر قومی ادارہ برائے صحت نے محرم الحرم سے متعلق بھی ہدایات جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا خود کو کورونا سے محفوظ رکھنے کا ایک واحد طریقہ ہے لہٰذا ماسک پہنیں ، سماجی فاصلہ اختیار کریں اور ویکسین لگوائیں۔
تبصرے بند ہیں.