ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

13

لاہور: ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی ۔ اب وہ ڈپٹی اسپیکر نہیں رہے ۔

 

عدم اعتماد کامیاب ہونے پر اراکین اسمبلی کا شور شرابہ ، دوست مزاری کے خلاف 186 ووٹ پڑے ۔ پی ٹی آئی اراکین نے ایوان میں جشن منایا ۔

 

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے سبطین خان سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ۔ انہوں نے 185 جبکہ سیف الملوک کھوکھر کو 175 ووٹ ملے ۔

 

ایوان کے نئے کسٹوڈین سبطین خان کی کامیابی پر تحریک انصاف کے اراکین کی نعرے بازی کی جبکہ ن لیگ اور اتحادیوں کی جانب سے سیف الملوک کھوکھر نے سبطین خان کو مبارکباد دی ۔

 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے سپیکر کے لیے سبطین خان جبکہ مسلم لیگ ن کی طرف سے سیف الملوک کھوکھر امیدوار تھے ۔ ووٹنگ مکمل ہونے پر پینل آف چیئرمین وسیم خان بادوزئی نے تین بار اعلان کیا ۔

 

تبصرے بند ہیں.