سبطین خان پنجاب اسمبلی کے سپیکر منتخب

30

 

لاہور : پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل مکمل  ہوگیا ہے۔ ووٹوں کی گنتی نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے سبطین خان سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں ۔سبطین خان نے 185 جبکہ سیف الملوک کھوکھر کو 175 ووٹ ملے۔

 

ایوان کے نئے کسٹوڈین سبطین خان کی کامیابی پر تحریک انصاف کے اراکین کی نعرے بازی  کی جبکہ  ن لیگ اور اتحادیوں کی جانب سے  سیف الملوک کھوکھر نے سبطین خان کو مبارکباد دی۔

 

پی ٹی آئی کی طرف سے سپیکر کے لیے سبطین خان جبکہ مسلم لیگ ن کی طرف سے سیف الملوک کھوکھر امیدوار تھے۔ ووٹنگ مکمل ہونے پر پینل آف چیئرمین وسیم خان بادوزئی نے تین بار اعلان کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ  کوئی رکن ووٹ کاسٹ کرنے والا رہ گیا تو کر لیں ۔تمام اراکین اسمبلی ووٹ کرچکے ہیں کوئی رکن ووٹ کاسٹ کرنے نہیں آیا۔

 

تبصرے بند ہیں.