الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے خلاف بڑا فیصلہ 

27

 

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کردیا۔  پی ٹی آئی کے گیارہ اراکین اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرکے 11 قومی اسمبلی کی نشستوں کوخالی قرار دے دیا۔

 

نیونیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے جن گیارہ ارکان کے استعفے منظور کیے ہیں ان کے استعفے گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی نے منظور کیے تھے اور نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کو بھجوادیا تھا۔

 

جن ارکان  کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے ان میں شوکت علی ، فخر زمان ، فرخ حبیب، علی محمد خان، اعجاز شاہ ، جمیل احمد خان، اکرم چیمہ ،عبدالشکور شاد، فضل محمد خان،  شیریں مزاری، شاندانہ گلزار  شامل  ہیں ۔

 

سپیکر کی طرف سے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ سید خورشید شاہ ،خواجہ سعد رفیق ،سردار ایاز صادق  اورسپیکر راجہ پرویزاشرف کی مشاورت میں کیا گیا ۔

 

واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.