گزشتہ 48 گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار اضافہ

37

لاہور: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں تیسری مرتبہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ آج بھی ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں تیسری مرتبہ اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 2 ہزار 950 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت 11 ہزار 350 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا تھا اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے اس ضمن میں کوئی نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں ہوا تھا۔ 
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 120 روپے اور کمرشل سلنڈر 455 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ 
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بدھ کے روز بھی ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا اور اوگرا کی جانب سے اس اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں ہوا تھا۔ 

تبصرے بند ہیں.