سبطین خان کو بطور سپیکر پنجاب اسمبلی کامیاب کرائیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب

9

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اکثریت سے سبطین خان کو بطور سپیکر پنجاب اسمبلی کامیاب کرائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے (ق) لیگ کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبطین خان کو اکثریت سے پنجاب اسمبلی کا سپیکر منتخب کرائیں گے۔ 
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دوست مزاری کی غیر قانونی رولنگ کے خلاف فیصلہ تاریخی تھا، سبطین خان کو منتخب کرنا ہے اور دوست مزاری کو فارغ کرنا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد پرووٹنگ اور نئے سپیکر کا انتخاب آج کیا جائے گا اور یہ انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہو گا۔ 
سپیکر کے انتخاب کیلئے حکومتی رکن سبطین خان اور (ن) لیگ و اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار سیف الملوک کھوکھر نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.