اب تک کی سب سے بڑی خبر، سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے استعفے قبول کرلیے

110

 

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے  ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنا شروع کردیے ہیں۔

 

پاکستان کے سب سے معتبر اور سینئر صحافی طلعت حسین نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 11 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کیے ہیں ۔

 

 

جن ارکان  کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ان میں  شیریں مزاری شاندانہ گلزار سمیت دیگر ارکان شامل  ہیں ۔استعفے منظور کرنے کا فیصلہ سید خورشید شاہ ،خواجہ سعد رفیق ،سردار ایاز صادق  اورسپیکر راجہ پرویزاشرف کی مشاورت میں کیا گیا ۔الیکشن کمیشن سے گیارہ سیٹیں ڈی نوٹیفائی کرنے کی درخواست کی جائے گی۔

 

واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.