فارن فنڈنگ کیس میں لاڈلے کو تحفظ دیا جا رہا ہے: شہباز شریف 

12

 

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں لاڈلے کو تحفظ دیا جا رہا ہے ۔8 سال ہوگئے فیصلہ نہیں آرہا ہے۔

 

شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فارن فنڈنگ کیس بہترین مثال ہے کہ کیسے لاڈلے کوتحفظ دیا جا رہا ہے۔وزیراعظم نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے الزام پر نااہل کر دیا گیا ۔

 

 

انہوں نے کہا کہ لاڈلے کو کھلی چھوٹ دی گئی اور 8 سال سے فیصلہ نہیں آیا۔ فارن فنڈنگ کیس رکوانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 9 رٹ پٹیشنز ہوئیں جبکہ 50 بار التوا دیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.