نامزد ججوں کی تقرری پر اتفاق نہ ہونے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس موخر ،اعلامیہ جاری

18

 

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے تفصیلی بحث کے بعد جوڈیشل کمیشن اجلاس موخر کردیا اگر سربراہ جوڈیشل کمیشن نے مناسب سمجھا تو مزید  نئی نامزدگیوں پہ غور کیا جائے گا۔

 

جوڈیشل کمیشن اجلاس کے حوالے سے سپریم کورٹ کا اعلامیہ جاری  کردیا گیا ہے جس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔

 

اجلاس میں پانچ ججز کو سپریم کورٹ لانے کیلئے غور کیا گیا ۔تفصیلی بحث کے بعد چیف جسٹس پاکستان نے اجلاس موخر کردیا ۔زیر غور ججز کے حوالے سے مزید معلومات کیلئے چیف جسٹس نے اجلاس موخر کیا اگر سربراہ جوڈیشل کمیشن نے مناسب سمجھا تو مزید  نئی نامزدگیوں پہ غور کیا جائے گا۔

 

دوران اجلاس جسٹس اعجاز الاحسن،جسٹس سجاد علی شاہ ،جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی اور اٹارنی جنرل نے اجلاس موخر کرنے کی تجویز دی ۔ آئندہ اجلاس  کی تاریخ  بارے جلد جوڈیشل کمیشن ممبران کو آگاہ کیاجائے گا۔

تبصرے بند ہیں.