عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بڑا ٹاسک دیدیا

188

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ملاقات ، کابینہ کی تشکیل پر مشاورت مکمل ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے سبطین خان کے نام کی منظوری دیدی ہے ۔ ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے ، عمران خان جمعرات کو لاہور کا دورہ کرکے صوبائی کابینہ کی منظوری دیں گے ۔ پہلے مرحلے میں 25 رکنی کابینہ کے حلف اٹھانے پر تبادلہ خیال ہوا ۔ راجہ بشارت ، مراد راس ، حافظ عمار یاسر اور یاسمین راشد کو وزارت ملے گی ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے پرویز الٰہی کو پنجاب میں صحت انصاف کارڈ ، لنگر خانے اور پناہ گاہیں دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے ساتھ ہی امپورٹڈ حکومت کیخلاف جارحانہ حکمت عملی کو تیز کرنے کی بھی ہدایت دی ہے ۔ پی ٹی آئی کا اگلا ہدف وفاقی حکومت ہو گی ۔

پنجاب میں سیاسی منظر نامہ تبدیل ہونے کے بعد پولیس افسران کے تبادلوں کا سلسلہ شروع ، سی سی پی او لاہور اور ڈی جی اینٹی کرپشن کی خدمات وفاق کے سپرد کر دی گئیں ، ڈی پی او جھنگ ایس ایس پی سردار غیاث گل خان کی خدمات بھی وفاق کے سپرد ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت نے باضابطہ استعفی دیدیا ۔

تبصرے بند ہیں.