گال: سری لنکا نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز 360 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے پاکستان کو جیت کیلئے 508 رنز کا پہاڑ جیسا دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گال ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 176 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو دیموتھ کرونا رتنے 27 اور دانانجیا ڈی سلوا 30 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
دونوں بلے بازوں نے اپنی ٹیم کا سکور آگے بڑھایا اور کرونا رتنے 61 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر عبد اللہ شفیق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ ڈونتھ ویلا لگے 18 رنز بنا کر محمد نواز کاشکار بنے۔
دوسری جانب ڈی سلوا نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری مکمل کی اور 109 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے تو کپتان نے 360 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی اور پاکستان کو جیت کیلئے 508 رنز کا ہدف دیدیا۔
واضح رہے کہ سری لنکا نے پہلی اننگز میں دنیش چندی مل کے 80 اور اوشادا فرنینڈو کی عمدہ نصف سنچری کی بدولت 378 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں قومی ٹیم محض 231 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
تبصرے بند ہیں.