ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ

9

لاہور: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر 150 روپے اور کمرشل سلنڈر 450 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ بلا جواز ہے اور کہا جا رہا ہے کہ آئندہ 12 گھنٹوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ 
انہوں نے کہا کہ ایک سال 7 ماہ بعد آج ایل پی جی کی قیمت اوگرا کی جاری کردہ قیمت سے بھی تجاوز کر گئی ہے جس کے باعث مہنگائی کے ستائے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ 
عرفان قادر کا مزید کہنا تھا کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 2750 روپے اور کمرشل 10438 روپے میں دستیاب ہو گا۔ گلگت میں ایل پی جی 300 روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر 3600 اور کمرشل 13600 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
چیئرمین ایسوسی ایشن نے ایل پی جی کی قیمت کنٹرول نہ ہونے کی صورت میں ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا جے جے وی ایل پاکستان کا سب سے بڑا ایل پی جی کا پلانٹ بند ہے جس سے حکومت کو 60 ارب روپے کا نقصان ہوا لیکن ایل پی جی صارفین لٹ رہے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ مصدق ملک کے پاس معاملات کیلئے کوئی ٹائم نہیں اور اگر ایل پی جی کی قیمت کنٹرول نہ ہوئی تو وزات پٹرولیم کے سامنے دھرنا دیں گے اور ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ 

تبصرے بند ہیں.