کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کاسلسلہ جاری

12

کراچی: شہر قائد کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب ہیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر ،ماڈل کالونی،ائیر پورٹ کے اطراف،شارع فیصل،صدر ،کورنگی اور اورنگی سمیت مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
دوسری جانب خیرپور میں شدید بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیرآب ہیں جبکہ اس دوران بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی، لاڑکانہ میں بھی ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گھارو میں سیلابی ریلے نے تبا ہی مچادی اور راجن پور میں ریلوں سے سینکڑوں دیہات متاثر ہوئے ہیں جبکہ بارشوں سے بدین میں چاول کی پیدوارمتاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ 
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بھی کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص سمیت ملک بھر میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.