ملک بھر میں کورونا کے وار جاری، مزید 4 افراد جاں بحق

9

لاہور: پاکستان میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباءسے مزید 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ 
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3.71 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ 
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 620 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ زیر علاج مریضوں میں سے 191 کی حالت تشویشناک ہے۔ 
واضح رہے کہ پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 474 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 51 ہزار 871 ہو چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 16 ہزار 704 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ اب تک مجموعی طور پر 2 کروڑ 94 لاکھ 94 ہزار 517 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.