وزیراعلیٰ پنجاب آج سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے

11

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماءچوہدری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب کی ذمہ داری دینے پر سابق وزیراعظم کا شکریہ ادا کریں گے جبکہ اس دوران سپیکرپنجاب اسمبلی، کابینہ اور دیگر اہم تقرریوں پر بھی بات چیت ہو گی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران پنجاب میں سیاسی اور عوامی مسائل پر ڈلیور کرنے کیلئے ٹاسک بھی طے کئے جائیں گے جبکہ ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ آج لاہور پہنچ کر باضابطہ اپنے دفتر کا چارج سنبھالیں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.