گورنر کا انکار، پرویز الہٰی سے صدر عارف علوی حلف لیں گے 

29

 

لاہور : گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کی طرف سے چودھری پرویز الہٰی سے وزارت اعلیٰ کا حلف لینے سے معذرت کے بعد میاں محمود الرشید نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے رابطہ کیا ہے۔ صدر مملکت چودھری پرویز الہٰی سے اسلام آباد میں حلف لیں گے۔حلف برداری کی تقریب رات دو بجے ایوان صدر میں ہوگی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ چودھری پرویز الہٰی سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کو حکم دیا تھا کہ وہ ساڑھے گیارہ بجے تک چودھری پرویز الہٰی سے حلف لیں اگر گورنر حلف نہ لیں تو صدر مملکت ان سے حلف لیں۔

 

گورنر پنجاب کے انکار کے بعد چودھری پرویز الہٰی سے صدر مملکت حلف لیں گےایوان صدر میں چودھری پرویز الہٰی کی حلف برداری کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.