وفاقی کابینہ نے فی یونٹ بجلی ساڑھے تین روپے مہنگی کر دی

7

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ہے اور آئندہ تین ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان بھی کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے بجلی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے ہیں اور بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ساڑھے تین روپے اضافہ کر دیا ہے جس کا اطلاق آج سے ہو گا۔ 
خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ اگست میں بھی بجلی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے اور اکتوبر میں 91 پیسے کا اضافہ کیا جائے گا جبکہ نومبر سے بجلی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو جائے گی اور دسمبر تک بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے تک ہو جائے گا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں یہ اضافہ غریب ترین صارفین پر عائد نہیں ہو گا اور ایک سے 50 یونٹ، پھر ایک سے 100 یونٹ اور 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی مہنگی نہیں ہو گی۔ 

تبصرے بند ہیں.