ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد

14

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ایم کیو ایم کی بلدیاتی انتخابات روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی جس دوران ایم کیو ایم کے وکیل نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو جواب جمع کروانے کا کہہ دیں۔ 
چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ وفاقی حکومت چاہے تو جواب جمع کروا دے جبکہ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ سندھ حکومت کو تحریری جواب جمع کروانے کیلئے دو ہفتوں کا وقت دیا جائے، جس پر عدالت نے سندھ حکومت کو دو ہفتوں کی مہلت دینے سے انکار کر دیا۔
ایم کیو ایم کے وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ 27 اگست کو لوکل باڈیز الیکشن ہے، دو ہفتوں کا وقت دیا گیا پھر سندھ حکومت کہے گی کہ پولنگ قریب ہے، عدالت نے 4 اگست تک سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

تبصرے بند ہیں.