انٹربینک میں ڈالر 233 روپے کا ہو گیا

6

لاہور: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جو آج انٹربینک میں ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح 233 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا جو انٹربینک میں 3 روپے 12 پیسے مہنگا ہو کر 233 روپے کا ہو گیا۔ 
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان ہے اور پی ایس ایکس 100 انڈیکس اب سے کچھ دیر پہلے تک 186 پوائنٹس اضافے کے بعد 40 ہزار 30 کی سطح پر موجود ہے۔ 

گزشتہ ہفتے بھی انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پر 228.37 روپے پر بند ہوا جبکہ گزشتہ روز 232.51 روپے پر ٹریڈ کرتا رہا۔ 

تبصرے بند ہیں.