ٹک ٹاک نے صارفین کیلئے متعدد نئے فیچرز کا اعلان کر دیا

68

بیجنگ: چین کی مختصر دورانیے کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے صارفین کیلئے متعدد نئے فیچرز کا اعلان کیا ہے ۔

 

اِن نئے فیچرز میں 13 برس یا اُس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے تجویز کردہ ویڈیوز کا فیچر ‘ پاپولر فیڈ ‘ ، مخصوص الفاظ یا ہیش ٹیگ کی مدد سے مواد تلاش کرنے کا فیچر ‘ کی وَرڈ میوٹ ‘ اور دوبارہ سرچ کے لیے ‘ری سیٹ ‘ کا فیچر نمایاں ہیں ۔

 

اس سے قبل ٹک ٹاک نے ویڈیو کا دورانیہ 3 منٹ سے بڑھا کر 10 منٹ کر دیا تھا جس سے دنیا بھر میں تقریباً ایک ارب صارفین کو فائدہ پہنچا ۔

 

واضح رہے کہ ٹک ٹاک نے انتہائی کم وقت میں اپنے منفرد اقدامات کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے جبکہ اپنی حریف ایپس کو بھی سخت مقابلہ دیا ہے ، چند ماہ قبل ٹک ٹاک نے فیس بک سے دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ کا اعزاز بھی چھین لیا تھا ۔

 

تبصرے بند ہیں.