سپریم کورٹ کا ممکنہ فیصلہ ، حکومت نے سر جوڑ لیے، فل کورٹ کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنے پر اتفاق 

60

 

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلہ پر حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم کے بڑوں نے سر جوڑ لئے ہیں ۔حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کے قائدین نے فل کورٹ کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم ہاﺅس میں حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کے قائدین کا اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے۔

 

 

نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، پی پی پی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری شریک  ہیں ۔ ایم کیوایم، مسلم لیگ (ق)، اے این پی، باپ، بی این پی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے قائدین بھی شریک ہیں۔

تبصرے بند ہیں.