لاہور: سپریم کورٹ آف پاکستان لاہور رجسٹری میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءمیاں اسلم اقبال کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کا الیکشن عدالتی حکم کی روشنی میں نہیں کرایا گیا، ڈپٹی سپیکر نے سپریم کورٹ کا حکم نہ مان کر توہین عدالت کی ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ گورنر نے حمزہ شہباز سے حلف لیا جو سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے، حمزہ شہباز نے بھی عدالتی حکم کی روشنی میں الیکشن نہیں لڑا، سپریم کورٹ حمزہ شہباز ، گورنر پنجاب اور ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کے توہین عدالت کی کارروائی کرے۔
تبصرے بند ہیں.