وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق کیس کی سماعت فل کورٹ کرے: مولانا فضل الرحمن

27

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مریم نواز شریف کی گفتگو کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق کیس کی سماعت فل کورٹ کرے۔ 
تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحادی رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان ملک کو سری لنکا بنانے کے قریب پہنچ چکا تھا مگر حکمرانوں کے اتحاد نے ملک کو سری لنکا بنانے سے روک دیا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ مشکل پیدا کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے لیکن ہم نے اپنے ملک کے مستقبل کو روشن بنانا ہے اور معیشت کو ٹھیک کرنا ہے لیکن ہمیں یہ کرنے تو دیا جائے، استحکام آئے گا تو معیشت بھی ٹھیک ہو گی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ہم کیوں اپنے ملک میں اجنبی لگ رہے ہیں، عدالت سے فیصلے کا حق نہیں چھین رہے مگر اس بنچ سے انصاف کی توقع نظر نہیں آ رہی لہٰذا اس کیس کی سماعت فل کورٹ کرے۔ 

تبصرے بند ہیں.