چودھری شجاعت حسین اسلام آباد روانہ، کل سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے 

15

 

لاہور: مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کل ڈپٹی سپیکر کو لکھے گئے خط کے معاملہ پر خود سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 

نیو نیوز کے مطابق چودھری شجاعت حسین لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین کے ساتھ ان کے صاحبزادے اور وفاقی وزیر چودھری سالک حسین بھی ہیں۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت حسین کا اسلام آباد روانگی کا مقصد سپریم کورٹ میں کل پیش ہونا ہے۔

تبصرے بند ہیں.