41 وزیروں نے حلف اٹھالیا، پنجاب کی کابینہ 63 رکنی ہوگئی

12

 

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کابینہ تشکیل دے دی ہے ۔ 41 رکنی کابینہ سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے حلف لیا ۔جگنو محسن،عظمیٰ بخاری،ثانیہ عاشق بھی کابینہ میں شامل ہیں۔

 

نیو نیوز کے مطابق  کابینہ میں 5 سپیشل اسسٹنٹس،5 ایڈوائز اور 12 پولیٹیکل اسٹنٹس بھی شامل جس سے کابینہ 63 رکنی بن گئی ہے۔حلف اٹھانے والوں میں احمد خان ،اویس لغاری ،رانا مشہود،عطاءاللہ تارڑ ،رانا اقبال ،سلمان رفیق ،مہر اعجاز ،صدیق خان ،کاظم پیرزادہ ، ایم پی اے شفیق ،ملک ندیم ،یار زمان  اور کرنل  ایوب  شامل ہیں۔

 

اقبال گجر ،منشا اللہ ،تنویر اسلم ،جہانگیر خانزادہ ،مجتبیٰ شجاع ،عمران نذیر ،بلال یاسین ،سیف کھوکھر،فداحسین ،عظمیٰ بخاری ،خلیل طاہر سندھو ،ظہیر اقبال چنڑ ،حسن مرتضی ،مخدوم حسین محمود ،علی حیدر گیلانی ،بلال اصغر وڑائچ ،قاسم لنگا ہ،ملک اسد کھوکھر ،احمد علی اولکھ  اور سبطین بخاری بھی کابینہ کا حصہ  ہیں۔

تبصرے بند ہیں.