پاکستان میں کورونا مزید 3 افراد کی جان لے گیا

6

لاہور: پاکستان میں کورونا مزید 3 افراد کی جان لے گیا جبکہ 179 مریضوں کی حالت تشویشاک ہے ۔

 

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 19 ہزار 402 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 532 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.74 فیصد رہی ۔

 

اس سے قبل وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا تھا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔ بھارت سے آنے والے مسافروں کی کورونا سے متعلق سخت نگرانی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ کورونا سے عوام کو محفوظ بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں ۔ ملک کے تمام داخلی راستوں بشمول ہوائی اڈوں ، زمینی راستوں پر کڑی نگرانی کی جائے گی ۔

 

واضح رہے کہ بھارت میں اومی کرون کیسز میں اچانک اضافے کے پیش نظریہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.