اب بہت ہوگیا، سپریم کورٹ کے یکطرفہ فیصلوں پر سر نہیں جھکائیں گے: مریم نواز کا اعلان جنگ

38

 

لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اعلان جنگ کردیا ہے ۔ کہتی ہیں یکطرفہ فیصلوں کے سامنے سرجھکانے کی توقع ہم سے نہ رکھی جائے۔ اب بہت ہوگیا۔

 

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اگر انصاف کے ایوان بھی دھونس، دھمکی،بدتمیزی اور گالیوں کے دباؤ میں آ کر بار بار ایک ہی بنچ کے ذریعے مخصوص فیصلے کرتےہیں۔اپنے ہی دیے فیصلوں کی نفی کرتے ہیں۔

 

 

مریم نواز نے کہا کہ سارا وزن ترازو کے ایک ہی پلڑے میں ڈال دیتے ہیں تو ایسے یکطرفہ فیصلوں کے سامنے سر جھکانے کی توقع ہم سے نا رکھی جائے۔بہت ہو گیا۔

 

انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی انتشار اور عدم استحکام کا سلسلہ اس عدالتی فیصلے سے شروع ہوتا ہے جس کے ذریعے آئین کی من مانی تشریح کرتے ہوئے اپنی مرضی سے ووٹ دینے والوں کے ووٹ نہ گننے کا حکم جاری ہوا ۔

 

 

مریم نواز کاکہنا تھا کہ آج اس کی ایک نئی تشریح کی جا رہی ہے تاکہ اب بھی اسی لاڈلے کو فائدہ پہچنے جسے کل پہنچا تھا یہ نامنظور ہے۔

تبصرے بند ہیں.