سابق شوہر سے ملنے والی خاتون نے موجودہ شوہر کو قتل کر دیا

12

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے چوہنگ میں قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی جہاں سابق شوہر سے ملنے والی خاتون نے موجودہ شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ 
تفصیلات کے مطابق مقتول رضوان کی بیوی چار بچوں کے ساتھ چوہنگ میں رہائش پذیر تھی اور اس کی عدم موجودگی میں مبینہ طور پر سابق شوہر سے ملتی تھی۔ 
ملزمہ نے مقتول کی عدم موجودگی میں مبینہ طور پر سابق شوہر طفیل کو گھر بلا لیا اور اچانک مقتول رضوان بھی گھر آ گیا جس پر جھگڑا ہوا تو سابق شوہر طفیل نے ہتھوڑے سے وار کر کے رضوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول رضوان اور قاتل طفیل دونوں رکشہ ڈرائیور ہیں، قاتل طفیل جو کہ ملزمہ کا سابق شوہر ہے، شکرگڑھ کا رہائشی جبکہ مقتول شیرا کوٹ لاہور کا رہائشی ہے۔ 
پولیس نے موقع پر پہنچ کر قاتل طفیل کو گرفتار کر لیا اور قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقتول رضوان کی لاش کو جناح ہسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.