ڈپٹی سپیکر کی رولنگ مسترد، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا آج رات ہی سپریم کورٹ جانے کا اعلان 

27

 

اسلام آباد: ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف تحریک انصاف اور ق لیگ  نے  ہنگامی اجلاس  طلب کر لیا ۔اجلاس میں چودھری پرویز الہی ، شاہ محمود قریشی اسد عمر ، شفقت محمود ، عمر ایوب ، علی امین گنڈا پور شریک ہیں۔پی ٹی آئی  اور ق لیگ کے 186 ارکان اسمبلی بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

 

نیو نیوز کے مطابق  تحریک انصاف اور ق لیگ نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ  مسترد کر دیا ۔تحریک انصاف اور ق لیگ نے آج ہی  سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔  بابر اعوان کا کہنا کہ آج ہی رات سپریم کورٹ جائیں گے۔پی ٹی آئی نے ڈپٹی سپیکر کی گنتی کو بھی چیلنج کر دیا۔

تبصرے بند ہیں.