انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

33

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر پھر مہنگا ہوگیا ، انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 69 پیسے مزید مہنگا ہونے کے بعد 228 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ۔

 

گزشتہ روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ 17 تاریخ کے بعد سے ڈالر کی مارکیٹ بڑھی ہے اور اب آہستہ آہستہ کنٹرول میں آگئی ہے ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ اس مہینے کی درآمدات پچھلے سال اور پچھلے مہینے کے مقابلے میں کم ہیں ۔ ڈالر میں اضافے کی وجہ سیاسی کشیدگی ہے لیکن جیسے ہی اعلان ہوا کہ وفاقی حکومت جاری رہے گی تو مارکیٹ میں ٹھہراؤ آگیا ہے ۔ پچھلے مہینے 7.5 ارب ڈالر کی تاریخی زیادہ درآمدات ہوئی تھیں ۔ میں 3.7 ارب توانائی اور 3.7 ارب دیگر اشیا تھیں ۔ اس کی ادائیگوں کی وجہ سے روپے پر دباؤ آرہا ہے ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ڈالر کو قید نہیں کر سکتے کیونکہ ہم ڈبلیو ٹی او اور سب سے اہم آئی ایم ایف سمیت بین الاقوامی معاہدوں میں ہیں ۔ ڈالر کی ٹریڈنگ ہو رہی ہے لیکن ہم دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں ٹھیک کھڑے ہیں ۔

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.