پی پی 7: لیگی امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری، ووٹ بھی بڑھ گئے

29

لاہور: پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے پی پی 7 کی نشست کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق پی پی 7 سے مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر کامیاب قرار پائے ۔ پی پی 7 میں مسترد شدہ ووٹوں کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے فاتح امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ۔

 

ضمنی انتخاب کے دوران مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد ریٹرننگ افسر نے پی پی 7 کے نتائج جاری کیے ہیں ۔ آر او پی پی 7 نے رات ڈھائی بجے مسترد ووٹوں کی جانچ پڑتال مکمل کرکے نتائج جاری کیے ۔

 

دوبارہ گنتی کے دوران مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر کے 12 کے بڑھ گئے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار شبیر اعوان کے ووٹوں کی تعداد میں 6 ووٹوں کا اضافہ ہوا ۔ اس طرح راجہ صغیر کے ووٹ 68906 سے بڑھ کر 68918 ہوگئے ہیں جبکہ شبیر اعوان کے ووٹوں کی تعداد 68857 سے بڑھ کر 68863 ہو گئی ہے ۔

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.