ثمینہ بیگ نے کے ٹو سر کرنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا

48

لاہور: ثمینہ بیگ کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیماء بن گئیں ۔

 

تفصیلات کے مطابق ثمینہ بیگ صبح 7 بجکر 42 منٹ پر کے ٹو کے ٹاپ پر پہنچیں ۔ ثمینہ کی ٹیم کے اراکین عید محمد ، بلبل کریم ، احمد بیگ ، رضوان داد ، وقار علی اور اکبر سدپارا بھی کے ٹو سر کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔

 

واضح رہے کہ آٹھ ہزار 611 میٹر بلند کے ٹو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے ۔ ثمینہ بیگ نے 2013 میں ماؤنٹ ایورسٹ بھی سر کیا تھا ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.