پرویز الہٰی کیلئے خطرے کی گھنٹی؟ آصف زرداری کی ایک مرتبہ پھر چودھری شجاعت سے ملاقات،وکٹری کا نشان بنایا

28

 

لاہور: پرویز الہٰی کے لیے خطرے کی گھنٹی بچ گئی ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے روانگی سے قبل وکٹری کا نشان بھی بنایا۔

 

پنجاب کی سیاست میں اہم پیش رفت ہونے والی ہے۔ مفاہمت کے بادشاہ آصف علی زرداری 48 گھنٹے میں دوسری مرتبہ ملاقات کے لیے چودھری شجاعت سے ملے ہیں۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے چودھری شجاعت حسین سے حمزہ شہباز کے لیے حمایت مانگی ہے۔ گزشتہ روز سابق صدر نے چودھری شجاعت کو خط بھی لکھا تھا اور چودھری پرویز الہٰی کو پیغام بھیجا تھا۔

تبصرے بند ہیں.