لاہور: پنجاب کے 20 حلقوں میں17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران کامیاب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی پی آئی) کے 15 ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے حلف لیا جبکہ کل وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہو گا۔
حلف اٹھانے والوں میں علی افضل ساہی، زین قریشی، حسن ملک، عرفان اللہ نیازی، محمد اعظم، مہر محمد نواز بھروانہ، خرم شہزاد ورک، اکرم عثمان، شبیر احمد گجر، ظہیر عباس کھوکھر، غلام سرور، عامر اقبال شاہ شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے محمد معظم، قیصر عباس خان، سیف الدین کھوسہ اور آزاد رکن پنجاب اسمبلی پیر رفیع الدین بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔
تبصرے بند ہیں.