انسٹاگرام نے تخلیق کاروں کی آمدنی بڑھانے کیلئے سبسکرپشن فیچر متعارف کرادیا

14

نیویارک: سوشل میڈیا ایپلی کیشن انسٹاگرام نے تخلیق کاروں کی آمدنی بڑھانے کیلئے سبسکرپشن فیچر متعارف کرادیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تخلیق کاروں کی پروفائلز پر سبسکرائبرز کیلئے ایک علیحدہ حصہ ہوگا ، جہاں وہ سبسکرائبرز کے لیے خصوصی ریلز اور پوسٹیں لگائیں گے ، جن تک صرف سبسکرائبرز ہی رسائی حاصل کر سکتے ہیں ۔ تخلیق کاروں کو مونیٹائز کرنے اور اپنے خصوصی کانٹینٹ کے ذریعے اپنے زیادہ قریبی فالوورز کے اور قریب ہونے کا موقع ملے ہوگا ۔

واضح رہے کہ اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ کانٹینٹ کریئیٹرز ریلز سے پیسے کماسکتے ہیں ، کمپنی کا کہنا ہے کہ ریلز پلے بونس پروگرام کے تحت باصلاحیت کریئیٹرز کو ان کی ریلیز پر ویوز کی بنیاد پر ماہانہ 35 ہزار ڈالرز تک رقم دی جائے گی ، یعنی جس شخص کی ریلز کے جتنے زیادہ وہوز ہوں گے اسے یہ رقم دی جائے گی ۔

تبصرے بند ہیں.