لاہور: ملک میں مون سون ہواو¿ں کا نیا سپیل داخل ہونے کے بعد کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے ہیں اور آج سے پیر تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مون سون کا نیا سپیل آتے ہی پنجاب میں بارشیں شروع ہو گئیں اور پہلے مرحلے میں گجرات، پسرور اور ظفروال سمیت دیگر علاقوں میں کہیں بوندا باندی تو کہیں موسلادھار بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔
مون سون کے نئے سپیل کے باعث خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی جبکہ صوابی اور دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم آواران، خضدار، لسبیلہ اور بارکھان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
کراچی میں سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے اور صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے رات کو ہلکی بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.