آصف زرداری نے حمزہ شہباز کو پی ڈی ایم اجلاس میں فوری استعفی دینے سے روک دیا

289

لاہور: پی ڈی ایم اور اتحادیوں جماعتوں کے اہم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے حمزہ شہباز کو پی ڈی ایم اجلاس میں اپنے پاس بلایا اور فوری استعفی دینے سے روک دیا ۔

 

آصف زرداری نے حمزہ شہباز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت استعفی دینا مناسب نہیں ہو گا، آپ کو وزیر اعلیٰ بنانے کے حوالے سے تمام اتحادی کوشش کریں گے ۔

 

اتحادی جماعتوں کے شرکا نے اجلاس میں اسمبلیوں کی مقرہ مدت پوری کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا ۔ اس کے علاوہ عمران خان کی اداروں پر تنقید کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔ اتحادیوں نے کہا کہ سیاست میں اداروں کو گھسیٹنا غیر جمہوری عمل ہے ۔ عمران خان ملک میں انتشار کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں ۔ اتحادی جماعتیں عمران خان کے بیانیے کا بھر پور جواب دیں گی ۔

 

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن سے فی الفور فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے کا مطالبہ ۔ اجلاس میں آئی ایم ایف کی منظور کردہ پہلی قسط کا پیسہ ریلیز ہونے کے فوری بعد عوام کو ریلیف پیکجز دئیے جانے پر اتفاق ہوا ۔

 

اجلاس کے شرکاء کا وزارت اطلاعات کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار ، کہا حکومت کی جانب سے وزارت اطلاعات عمران خان کے بیانیہ کا موثر جواب نہ دے سکی ۔ وزارت اطلاعات و نشریات نمائشی کارکردگی کے بجائے حقیقی کارکردگی سامنے لائے ۔

 

وزیر اعظم شہباز شریف کی وزارت اطلاعات و نشریات کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت ۔ کہا حکومت نے مشکل حالات میں بھی عوام کو ریلیف دیا تاہم وزارت اطلاعات موثر طریقے سے عوام کو پیغام نہ دے سکی ۔ اتحادی جماعتوں میں سے کسی متحرک وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کو لانے پر غور ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.