جادوئی آئینے سے منعکس شدہ روشنی میں پوشیدہ انسانی تصاویر کا انکشاف

43

سنسناٹی: پندرہویں یا سولہویں صدی میں بنائے گئے جادوئی آئینے سے منعکس شدہ روشنی میں پوشیدہ انسانی تصاویر کا انکشاف ہوا ہے ۔

 

تفصیلات کے مطابق 2017 میں آخری بار اس آئینے کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا تھا ۔ جادوئی آئینہ ایک خاص شیشہ ہے جو خاص انداز سے روشنی ڈالنے پر جو کچھ منعکس کرتا ہے اس میں چھپے خدوخال دکھائی دیتے ہیں ۔

 

یاد رہے کہ یہ جادوئی آئینہ ٹوکیو کے میوزیم میں بھی دکھایا جاتا رہا ہے بلکہ اس حوالے سے کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئینہ سازی کا یہ طریقہ جاپان میں ہی ایجاد ہوا تھا ۔

 

اس آئینے پر جب سمارٹ فون کی تیز روشنی ڈالی گئی تو وہ منعکس ہو کر جب دیوار پر پڑی تو اس روشنی میں ایک واضح تصویر سامنے آئی ۔ کچھ تجربات کے بعد تصویر مذید واضح ہوئی تو اس میں گوتم بدھ کا ہیولہ دیکھا جاسکتا ہے ۔

 

اس دریافت کے بعد سنسناٹی میوزیم دنیا کے ان چند عجائب گھروں میں سے ایک ہے جہاں ایسا جادوئی آئینہ موجود ہے ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.