گوری خان کو کس کی اداکاری زیادہ پسند ہے؟ کنگ خان نے بتا دیا

64

دہلی: بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شاہ رخ خان نے اعتراف کیا ہے کہ اُن کی بیوی گوری خان کو اُن سے زیادہ سنجے دت اور عامر خان کی اداکاری پسند ہے ۔

 

اس بات کا اعتراف کنگ خان نے نامور صحافی رجت شرما کے پروگرام ’آپ کی عدالت‘ میں اُس وقت کیا تھا جب شاہ رخ خان سے اس حوالے سے سوال کیا گیا تھا ۔

 

رجت شرما نے سپر سٹار کو بتایا کہ ایک جگہ آپ کی اہلیہ کا بیان پڑھا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ آپ سے زیادہ سنجے دت اور عامر خان کی اداکاری کو پسند کرتی ہے ۔

 

کنگ خان نے گوری خان کے بیان کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اُن کی اہلیہ سمجھتی ہے کہ میں اوور ایکٹنگ کرتا ہوں اور ضرورت سے زیادہ ہاتھ پاؤں ہلاتا ہوں ۔

 

پروگرام میں موجود ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہ خان نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ وہ دوران شوٹنگ اپنی اہلیہ کو 8 سے 10 بار فون کرتے ہیں ۔

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.