افغانستان کے مشرقی علاقے میں زلزلہ، 10 افراد زخمی

32

کابل: افغانستان کے مشرقی علاقے میں زلزلے سے 10 افراد زخمی ہو گئے تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ 
غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا کے ضلع گیان میں زلزلے سے 10 افراد زخمی ہو گئے۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متعدد مکانات بھی منہدم ہو گئے ہیں جبکہ متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ مہینے اسی علاقے میں آنے والے زلزلے میں ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.