گرمی میں اضافے کیساتھ ہی بجلی کا شارٹ فال بھی بڑھ گیا، 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری

56

اسلام آباد: ملک میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کا شارٹ فال بھی 6 ہزار 65 میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ہے جس کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ایک بار پھر 12 گھنٹے تک پہنچ چکا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 435 میگاواٹ جبکہ طلب 28 ہزار 500 میگاواٹ ہے اور یوں شارٹ فال 6 ہزار 65 میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ہے اور لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ 
ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ پانی سے 6 ہزار 600 میگاواٹ، سرکاری تھرمل پلانٹس سے 1 ہزار 120 میگاواٹ، نجی شعبے کے بجلی گھروں سے 11 ہزار میگاواٹ اور ونڈ پاور پلانٹس سے 1100 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ 
اسی طرح سولر پلانٹس سے 170 میگاواٹ، بگاس سے چلنے والے پلانٹس سے 160 میگاواٹ اور جوہری ایندھن سے 2 ہزار 285 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ 
پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے ملک بھر کے بڑے شہروں میں 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ ہائی لاسز کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.