راولپنڈی: پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 کے ضمنی انتخابات کے دوران کاسٹ کئے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج تمام امیدواروں کے سامنے کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پی پی 7 کے ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے معاملے پر ریٹرننگ افسر (آر او) نے آج ساڑھے گیارہ بجے تمام امیدواروں کو طلب کر رکھا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسر صوبائی حلقہ پی پی 7 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کے سامنے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار شبیر اعوان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راجہ صغیر کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔
Prev Post
تبصرے بند ہیں.