قوم نے بتا دیا کہ ہم کسی اور کی غلامی کیلئے تیار نہیں ہیں: عمران خان

43

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جب ہم ایک قوم بنیں گے تو تمام مسائل حل ہوجائیں گے ۔ قوم نے بتا دیا کہ ہم کسی اور کی غلامی کیلئے تیار نہیں ہیں ۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جس تعداد میں خواتین اور نوجوان نکلے میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں ۔ خواتین کو بھی ضمنی انتخابات میں بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے پر مبارکباد دیتا ہوں ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ یہ آج میرے اور ملک کے لیے ایک اچھی بات ہے کہ کبھی بھی قوم نظریے کے بغیر نہیں بنتی ۔ ہم کسی اور کی غلامی کیلئے تیار نہیں ہیں ۔ آج ہم ایک قوم بننے جارہے ہیں ۔

 

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہماری حکومت کے دور میں مصنوعی سیاسی بحران پیدا کیا گیا ، کورونا کے باوجود ہم نے ریکارڈ روزگار دیا تھا ۔ ہمارے دور کے آخری 2 سالوں میں ملک کی گروتھ اور ایکسپورٹ بڑھی تھیں ۔ ہمارے دور میں سب سے زیادہ ملک میں ڈالرز آرہے تھے ۔ سازش کر کے ہماری حکومت گرائی گئی ۔ آتے ہی انہوں نے اپنے کرپشن کیسز معاف کروائے ۔

 

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میری قوم اب جاگ چکی ہے ۔ قوم کو اب کوئی ڈر خوف نہیں رہا ۔ بوتل سے شعور کا جن باہر نکل چکا ہے جسے بند نہیں کیا جاسکتا ۔ ملک و قوم کی کامیابی صاف اور شفاف الیکشن ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے تمام فیصلے تحریک انصاف کیخلاف آتے تھے ۔ الیکشن کمیشن سے کہتا ہوں کہ وہ استعفی دے دیں ۔ جس جج پر اعتماد نہیں اس کو مسترد کر دیں ۔ میڈیا اور قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیں کامیابی سے ہمکنار کیا ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.